کیا صنم چوہدری نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی؟

کراچی: معروف اداکارہ صنم چوہدری نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔
صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، میرے خاندان نے اللہ کی طرف پلٹنے پر میرا اس طریقے سے استقبال کیا ہے، یہ بہت پُرمسرت ہے، شکریہ۔


صنم چوہدری کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں کو یقین ہوچلا ہے کہ انہوں نے اداکاری چھوڑ دی ہے۔ مداح انہیں کمنٹس میں استقامت کی دعائیں دے رہے ہیں تاہم صنم چوہدری کی جانب سے اس حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔
صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا بائیو بھی ’اداکارہ‘ سے تبدیل کرکے ’ایک مسلمان ماں جو اسلام سیکھ رہی ہے‘ کردیا ہے۔


انہوں نے کچھ روز قبل انسٹاگرام پر سورة الأحزاب کی ایک آیت شیئر کی تھی اور لکھا تھا، قرآن پاک پڑھنے سے مجھے میرا جواب مل گیا، اور میں اللہ کی طرف پلٹتی ہوں۔ اللہ تیرا شکر۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔