سلمان شادی کی پیشکش کریں تو انکار نہیں کرسکوں گی، میرا

کراچی: پاکستانی اداکارہ میرا نے بولی وُڈ کے دبنگ خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق میرا نے نجی ٹی وی پر دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہیں اگر بھارتی اداکار سلمان خان شادی کی پیش کش کریں تو وہ انہیں منع نہیں کرپائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ماضی میں اداکار ریمبو سے شادی کا موقع ملتا تو ضرورت کرتیں۔
اداکارہ نے انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔ عمر سے متعلق پوچھنے پر میرا کا کہنا تھا کہ میری عمر اتنی زیادہ نہیں جتنی بتائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں عید ہمیشہ اپنی فیملی کے ساتھ گزارتی ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔