ماہرہ کا ایک بار پھر اظہار محبت

کراچی: ماہرہ خان نے ایک بار پھر اظہار محبت کردیا، اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے سلیم کریم کے لیے محبت ظاہر کی ہے۔
سلیم کریم کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پیغام شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے لکھا، میری محبت تم نے مجھے بہتر بنایا، تم ہی صحیح انسان اور صحیح محبت ہو۔ اس پوسٹ کو ماہرہ خان نے سلیم کریم کو ٹیگ کرکے اس کی تصدیق کی کہ انہوں نے یہ محبت بھرا پیغام سلیم کریم کے لیے ہی لکھا ہے۔ اس کے علاوہ پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ نے سلیم کریم کو اپنی محبت بھی ٹھہرایا۔


ماہرہ خان کی پوسٹ کے کمنٹس میں دیگر فنکاروں نے بھی سلیم کریم کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ ماہرہ نے اس پیغام کے ساتھ اس بات کی تصدیق کردی کہ وہ اور سلیم کریم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔
اس سے قبل ماہرہ خان نے گزشتہ برس حسن شہر یار یاسین ( ایچ ایس وائے) کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران سلیم کریم کے ساتھ محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کسی نیکی کے بدلے میں اللہ میاں نے مجھے سلیم دیا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ سلیم کریم اور ماہرہ خان کی دو برس قبل ترکی میں ایک شادی میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد دونوں کی منگنی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں تاہم ماہرہ خان نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔