رنگت پر طعنے ملے، سانولی اداکارائوں کو آج بھی منفی کردار ملتے ہیں، آمنہ الیاس

کراچی: پاکستان کی سرفہرست ماڈلوں میں شمار کی جانے والی ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ سانولی رنگت کی لڑکیوں کو آج بھی منفی کردار دیے جاتے ہیں۔
اداکارہ آمنہ الیاس کا ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اداکاری کا آغاز کیا تو مجھے سانولی رنگت کے طعنے دیے جاتے تھے۔ ڈراموں کی شوٹنگ اور ماڈلنگ کے لیے رنگت گوری دکھانے کے لیے مختلف کریمز لگائی جاتی تھیں۔ میرے لیے سب بہت عجیب اور تکلیف دہ تھا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ میرے گھر میں سب کی رنگت سانولی ہے، اس لیے کبھی احساس نہیں ہوا تاہم جب اداکاری شروع کی تو سانولی رنگت کے طعنے ملے۔ سانولی لڑکیوں کو آج بھی منفی کردار دیے جاتے ہیں اور انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔
آمنہ الیاس اس سے قبل بھی شوبز میں سانولی رنگت کے فنکاروں اور خصوصی طور پر اداکاراؤں کے ساتھ ناروا سلوک پر بات کرتی رہی ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔