اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق میں علیحدگی

کراچی: ٹی وی انڈسٹری کی مقبول جوڑی عمران اشرف اور اہلیہ کرن اشفاق کے درمیان علیحدگی ہوگئی، اس کا اعلان بھی کردیا گیا۔
خاصے دنوں سے سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں کی جارہی تھیں کہ عمران اشرف اور اہلیہ ساتھ نہیں اور ان کے درمیان طلاق ہو چکی ہے، تاہم عمران اور ان کی اہلیہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے راہیں جُدا کرلی ہیں۔

انسٹاگرام پوسٹ میں عمران اشرف اور کرن کی جانب سے کہا گیا کہ بھاری دل سے اعلان کرتے ہیں کہ ہم دونوں نے احترام کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ دونوں کے لیے ہماری بنیادی فکر ہمارا بیٹا روہم رہے گا جس کے لیے ہم بہترین والدین بن کر رہیں گے۔ ہم مداحوں اور میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیں اور ہماری پرائیویسی کا خیال کریں، ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔