اداکار فواد خان کا اہلیہ کی سالگرہ پر تھائی لینڈ میں بڑا سرپرائز

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار فواد افضل خان نے اپنی اہلیہ صدف فواد خان کی سالگرہ منانے کے لیے تھائی لینڈ میں قریبی دوستوں کے ساتھ سرپرائز پارٹی کرکے اپنی نصف بہتر کو حیران ہونے پر مجبور کردیا۔
صدف فواد خان کی سالگرہ کی تقریب میں اداکار احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ، فلم ساز نینا کاشف اور عمارہ حکمت، اسٹرنگز کے سابق بینڈ میٹ فیصل کپاڈیا اور ان کی اہلیہ سیما کپاڈیا بھی موجود تھے۔
احمد علی بٹ نے تقریب کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ، سالگرہ مبارک ہو، صدف۔ اس خوبصورت ماحول میں آپ اور اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگا۔


نینا کاشف نے بھی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی، اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے صدف کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمیشہ مسکراتی اور جگمگاتی رہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فواد کی اہلیہ صدف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح انتہائی شاندار اور خوبصورت لگ رہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔