کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوا، عدنان صدیقی

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سیاست میں شامل ہونے کی خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کردی۔
اداکار کی لندن میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد ایک نجی خبر رساں ادارے کی جانب سے یہ خبر جاری کی گئی تھی کہ اداکار نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
تاہم اب عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ان تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔ عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں اُس خبر رساں ادارے کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی۔
انہوں نے لکھا کہ ایسی جعلی اور بے بنیاد خبروں کو شائع کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔