21۔2020 میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ برآمدی ہدف حاصل کرلیا، فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 21-2020 میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ برآمدی ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے خوش خبری سناتے ہوءے کہا کہ الحمدللہ 18 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ برآمدات کا ہدف سال 21-2020 میں حاصل کیا گیا ہے، اگر سروس سیکٹر کو بھی اس میں شامل کریں تو یہ 31 ارب ڈالر سے زیادہ کی برآمدات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ آئندہ برسوں میں پاکستان کا ایکسپورٹر ملک کے معاشی استحکام کا اہم ستون ہو گا۔
واضح رہے کہ برآمدات میں اضافے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔