وزیرِ اعظم سے گورنر سندھ، سینیٹر سیف اللہ نیازی و دیگر کی ملاقات

اسلام آباد:وزیرِ اعظم سے گورنر سندھ، سینیٹر سیف اللہ نیازی و دیگر اہم شخصیات نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللہ نیازی، رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور اشرف قریشی نے ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں سندھ میں وفاق کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور پاکستان تحریکِ انصاف کی آئندہ تنظیم سازی کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔