سعودیہ میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کا ملزم گرفتار
ریاض: سعودیہ میں قرآنی آیات کا مذاق اُڑانے والے ملعون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سعودی عرب کے میڈیا کے مطابق ملعون شخص نے قرآنی آیات پر نامناسب آڈیو پیغام بنایا تھا، جس میں احکام ربانی کا مذاق اُڑایا تھا (نعوذ باللہ) اور اس آڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا تھا۔
جس پر صارفین نے اس شخص کے خلاف پولیس میں شکایتیں درج کرائی تھیں۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سعودی عرب میں اسلام اور عوامی اخلاقیات سے متصادم جرائم کی بیخ کنی کے لیے کی گئی۔ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں مذاہب، آسمانی کتب اور مقدس شخصیات کی اہانت پر سخت سے سخت سزا دی جاتی ہے۔