ہر 5 میں سے 1 فرد کو جگر کی چربی کا مرض لاحق ہونے کا انکشاف

برسٹل: ہر پانچ میں سے ایک بالغ فرد کے ایک نئی تحقیق میں جگر کی چربی سے متعلقہ بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے جسے (fatty liver disease) کہا جاتا ہے۔
جگر کی چربی بنیادی طور پر شراب اور موٹاپے کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ عام طور پر 40 سے 60 کی عمر کے لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ تاہم حال ہی میں 24 سال کے 40 ہزار نوعمر افراد کا مطالعہ کیا گیا، جس سے پتا چلا کہ ہر 5 میں سے ایک اس بیماری میں مبتلا ہے۔
برطانوی محققین نے برسٹل میں چلڈرن فرام دی 90s نامی پروجیکٹ کے اعداد و شمار کا استعمال کیا، جس میں 1991 سے 1992 کے درمیان پیدا ہونے والے ہزاروں بچوں کا تجزیہ کیا گیا۔
نتائج میں پایا گیا کہ شراب نوشی اور موٹاپا جب ایک ساتھ موجود ہوں تو یہ جگر کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ جگر سے متعلق اموات میں تیزی سے اضافے کا بھی سبب ہے۔
محققین نے یہ بھی پایا کہ 17 سال کی عمر میں 40 شرکاء میں سے ایک کو فیٹی لیور بیماری تھی جب کہ 24 سال کی عمر تک ہر پانچ میں سے ایک نوجوان اس بیماری میں مبتلا تھا۔
علاوہ ازیں ہر 40 میں سے ایک اس بیماری کی تشویش ناک حالت میں مبتلا تھا۔
محققین کی ٹیم کا کہنا تھا کہ نوجوان لوگوں میں فیٹی لیور کی بیماری سے نمٹنے کے لیے شراب اور موٹاپے سے متعلق نقصانات کو کم کیا جانا بہت ضروری ہے اور اس کے لیے اہداف مقرر کرکے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔