سوشل میڈیا پر #AbsolutelyNot کا ٹاپ ٹرینڈ!

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں کارروائی کے لیے امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار کرکے قوم کے دل جیت لیے ہیں، اس وجہ سے صبح سے ہی سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ #AbsolutelyNot ٹاپ پر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صحافی کو انٹرویو میں اڈے دینے سے صاف انکار کیا تھا۔
صحافی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ امریکا کو افغانستان پر حملوں کے لیے اڈے دیں گے؟ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ #AbsolutelyNot یعنی بالکل بھی نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اس جواب پر امریکی صحافی ہکابکا رہ گئے۔
وزیرِاعظم عمران خان نے انٹرویو میں واضح کیا کہ افغانستان میں ایکشن کے لیے پاکستانی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے انکار کے بعد سوشل میڈیا پر یہ ٹرینڈ ٹاپ چل رہا ہے، جس میں مختلف سوشل میڈیا صارفین نے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا ہے۔ سماجی ذرائع ابلاغ کے صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بہت بہادری سے انکار کیا ہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ اس بیان کے بعد خان صاحب کی جان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، بعض صارفین کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ امریکا خان صاحب کو اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کرے۔
اکثر صارفین کی جانب سے عمران خان کے انکار کو سراہا جارہا اور اُن کی تعریف و توصیف کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے کی گئی چیدہ چیدہ پوسٹیں آپ کی نذر ہیں۔

کشمیر نامی صارف نے وزیراعظم کی تعریف میں ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے۔

عبدالرحمان نامی ٹویٹر صارف نے اپنی پوسٹ‌ میں لکھا کہ:


حماد نامی ٹویٹر صارف نے وزیراعظم عمران خان سے جذباتی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی تو دل ہے، کتنی بار جیتو گے. ان کی پوسٹ دیکھیے.


محمد ذیشان نامی صارف نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پوسٹ کی کہ:


زہرا آغا نامی صارف نے اپنی پوسٹ‌ میں‌ لکھا:


غرض اس حوالے سے تمام سوشل میڈیا سائٹس پر پوسٹس کا لامتناہی سلسلہ ہے اور وزیراعظم عمران خان کے لیے تعریفی کلمات کی بھرمار بے شمار پوسٹوں‌ میں نظر آتی ہے.

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔