ابرار کا بڑا اعزاز، ڈیبیو پر زیادہ وکٹیں لینے والے قومی اسپنر بن گئے
ملتان: کراچی سے تعلق رکھنے والے جادوئی اسپنر ابرار احمد نے اپنے پہلے انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ سے ڈیبیو کیا اور وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں۔
ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سات انگلش بلے بازوں کو آئوٹ کیا تھا جب کہ دوسری اننگز ابھی جاری ہے اور وہ تین وکٹیں لے چکے ہیں۔
یوں مجموعی طور پر یہ نوجوان اسپنر ملتان ٹیسٹ میں اب تک 10 انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں، اس سے قبل عبدالرحمٰن نے ڈیبیو پر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد زاہد ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹ لینے کا اعزاز رکھتے ہیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لی تھیں۔