ماہرہ خان کا سعودی ایئرلائنز سے شکوہ

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا سوٹ کیس سعودی ائیرلائنز نے گم کردیا۔
ماہرہ خان ان دنوں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
اس دوران سعودی ایئرلائنز سے ماہرہ خان کا ایک سفری بیگ گم ہوگیا جس پرادکارہ نے ایئرلائن سے شکایت کی ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان کا سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مجھے یہاں آئے ہوئے 3 دن ہوگئے ہیں، میرا بیگ سعودی ایئرلائنز سے گم ہوگیا۔

انہوں نے شکایت کی کہ دن میں کئی بار سوٹ کیس کی معلومات لینے کے لیے میں نے رابطہ کیا مگر ایئرلائن کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
ماہرہ نے امید ظاہر کی کہ میری اس ٹوئٹ کے بعد ایئرلائن کی جانب سے جلدی جواب دیا جائے گا۔
دھیان رہے کہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ہے جس میں شاہ رخ خان، رنبیر کپور، کاجول، سونم کپور سمیت کئی اداکاروں نے شرکت کی ہے، یکم دسمبر سے جاری فیسٹیول کل 10 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔