صبا منجھی ہوئی اداکارہ، ماہرہ خان کو زیادہ کام کرنا چاہیے، ابرارالحق

لاہور: گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ اداکارہ نوال سعید کو آل راؤنڈر شعیب ملک سے متعلق خاموش رہنا چاہیے تھا کیونکہ ہوسکتا ہے شعیب تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں۔
گلوکار ابرار الحق سے ایک وائرل ویڈیو کلپ میں میزبان نے مہوش حیات، ماہرہ خان اور صبا قمر سے متعلق پوچھا، جس پر ابرار الحق نے کہا کہ مہوش حیات کے اندر جوش ہے، انہیں زیادہ تر چمکیلی ٹائپ کے پروجیکٹس کرنے چاہئیں اور ماہرہ خان کو زیادہ کام کرنا چاہیے۔
صبا قمر سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں کوئی سب سے بڑی اور منجھی ہوئی اداکارہ ہے تو وہ صبا قمر ہے۔
ابرار نے کہا کہ میں نوال سعید کو نہیں جانتا، وہ کون ہیں؟
میزبان نے بتایا کہ حال ہی میں نوال سعید نے شعیب ملک سے متعلق بتایا تھا کہ کرکٹر انہیں میسیجز کرتے ہیں جس پر اسکینڈل بھی بنا تھا۔
ابرارالحق نے اس پر کہا کہ نوال سعید کو شعیب ملک کے پیغامات کی بات پر پردہ ڈالنا چاہیے تھا، خدا نے بھی پردے ڈالنے کی بات کہی ہے۔
ابرارالحق نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام میں چار شادیاں جائز ہیں، ہوسکتا ہے کہ شعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔