مقصد خدا کے پیغام کو پھیلانا، پیسے کیلئے گائیکی نہیں کرتی: عابدہ پروین

کراچی: صوفیانہ گائیکی کا بڑا اور معتبر نام عابدہ پروین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں مداحوں کو انسانیت کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خدا تو ان کو بھی کھلانا بند نہیں کرتا جو اس پر ایمان نہیں رکھتے۔
عابدہ پروین نے مزید کہا کہ ‘کوک اسٹوڈیو کے گزشتہ سیزن میں حیات اور اسٹرنگز دونوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد، وہ سمجھ گئی ہیں کہ بنانے والے ان کی موسیقی کو بہتر جانتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اسٹوڈیو، محفل اور درگاہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔

عابدہ پروین کا کہنا تھا کہ بزرگانِ دین کا کلام جہاں بھی پڑھا جاتا ہے وہ جگہ درگاہ بن جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘اللہ ہر دل میں موجود ہے، ہمیں اس سے بات کرنے کیلئے جگہیں بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تصّوف اور لالچ کبھی بھی ساتھی نہیں ہو سکتے۔ اُنہوں نے کہا کہ‘وہ پیسے کیلئے گائیکی نہیں کرتی، اُن کے کسی بھی پلیٹ فارم پر ہونے کا مقصد خدا کے پیغام کو پھیلانا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔