عامر لیاقت نے نجی ویڈیوز لیک کرنے پر دانیہ ملک کو معاف کردیا
کراچی: سیاست دان اور میڈیا کی معروف شخصیت عامر لیاقت نے کہا ہے کہ انہوں نے نجی ویڈیوز میڈیا پر لانے پر اپنی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کو معاف کردیا۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ دانیہ ملک نے نجی ویڈیوز منظرعام پر لاکر شادی کے رشتے کی توہین کی ہے۔ میں بھی ویڈیوز جاری کرسکتا ہوں لیکن میں نے اللہ کی رضا کے لیے دانیہ کو ’معاف‘ کیا۔
انہوں نے سوال کیا کہ ویڈیوز جاری ہونے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم کہاں ہے؟ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ جو حواس باختہ لڑکی کی ریلیز ویڈیوز پر شو اور پروگرامز کررہے ہیں ان کی گرفت شدید ہوگی۔کچھ حاسد، دشمن اور کچھ شکست کے مارے ہیں۔ عامر لیاقت جلد واپس آئے گا۔