امریکا میں کم عمر لڑکے نے کھلونے سے انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
نیویارک: امریکا کے ایک کم عمر لڑکے نے پنڈالو (ایک کھلونا) استعمال کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
امریکی ریاست وسکونسن سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ سیلب ہنٹر نے پنڈالو (جو انگریزی حرف U کی شکل کا ہوتا ہے اور اس کی ایک نالی سے گیند اندر جاتی ہے دوسری سے باہر نکلتی ہے) کا استعمال کرتے ہوئے 30 سیکنڈ کے اندر 51 چکر مکمل کیے اور انڈر-16 کییگری میں ریکارڈ قائم کیا۔
ریکارڈ بنانے کے بعد مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ توڑنے کے لیے بہت پریکٹس کی۔ پریکٹس کے دوران ہر بار گیند 30 سیکنڈ سے قبل گِر جاتی تھی۔
لڑکے نے بتایا کہ وہ اس ریکارڈ کی جانب اپنے والد کی وجہ سے مائل ہوئے جو سابقہ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔