32 سال سے بال نہ کٹوانے والی خاتون نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بناڈالا

اترپردیش: بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون، جنہوں نے 32 سال سے بالوں کی کٹنگ نہیں کروائی تھی، انہوں نے لمبے بالوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ سمیتا شری واستو نے 14 سال کی عمر سے بال نہیں کٹوائے اور اب ان کے بالوں کی لمبائی 7 فٹ اور 9 انچ ہے۔
دنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے والی فرد کا ریکارڈ نام کرنے والی سمیتا نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 1980 کی دہائی کی ہندی فلموں کی اداکاراؤں کے لمبے بالوں کے اسٹائل سے متاثر تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ثقافت میں دیویوں کے روایتی طور پر بہت لمبے بال ہوتے تھے۔ بھارتی معاشرے میں بالوں کا کاٹا جانا بدشگون سمجھا جاتا ہے، اس لیے خواتین بالوں کو بڑھاتی ہیں۔
سمیتا نے بتایا کہ مستقبل قریب میں ان کا اپنے بال کٹوانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔