تین مردوں سے جعلی شادیاں کرنے والی خاتون پکڑی گئی

بیجنگ: شادی شدہ ہونے کے باوجود فراڈ کے لیے 3 مردوں سے جعلی شادیاں کرنے کے الزام میں چینی خاتون کو دھرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ژو نامی چینی خاتون نے 3 مردوں سے جعلی شادی کرکے قریباً ایک لاکھ ڈالرز ہتھیائے۔
35 سالہ جعل ساز خاتون جو پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کی ماں ہے، نے دوسرے مردوں کو دھوکا دینے کے مخصوص مقصد سے ڈیٹنگ کرنا شروع کی۔ یہ واضح نہیں کہ خاتون کو مسلسل دکھاوے کی زندگی میں کس چیز نے مائل کیا کیونکہ چینی میڈیا کے مطابق ان کے شوہر کا اپنا کاروبار ہے اور خاندان کی مالی حالت اچھی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بات یقینی ہے جس نے عورت کو کئی سال تک چار شوہروں کو دھوکا دینے پر اکسایا، اور وہ ہے ان کا حقیقی شوہر جو ہمیشہ کام میں مصروف رہتا تھا اور اہلیہ پر زیادہ توجہ نہیں دیتا تھا۔
بھانڈا پھوٹنے پر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خاتون کو دھوکا دہی کے جرم میں کم از کم 10 سال قید کی سزا کا سامنا ہے، جیسا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے کم از کم 660,000 یوان (92,000 ڈالرز) کیلئے اپنے تین جعلی شوہروں کو دھوکا دے چکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔