مشکل وقت میں ساتھ دینے والا زیادہ اہم ہوتا ہے، ثانیہ مرزا

ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ زندگی میں شہرت اور پیسہ سب سے اہم نہیں، بلکہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والا سب سے اہم ہوتا ہے۔
ثانیہ مرزا کا برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کا سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ وہ حقیقت سے دور نہ ہوجائیں۔
ثانیہ نے کہا کہ جس طرح آج کل سوشل میڈیا کی زندگی ہے اس میں بہت زیادہ جھوٹ اور بناوٹ ہوتی ہے، آپ کے قریب کچھ ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو آپ سے سچ بول سکیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ دولت اور شہرت سب سے اہم نہیں ہے، اسے آسائش کا ایک حصہ سمجھ سکتے ہیں۔
ثانیہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ مشکل کے وقت جو آپ کے ساتھ کھڑا ہو وہ بہت اہم ہے اور ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ہم خود بھی کسی کے لیے ایسا کرسکتے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔