3 ارب ڈالر کی مزید فنانسنگ کا پلان آئی ایم ایف کو دے دیا گیا
اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے تین ارب ڈالر کی مزید فنانسنگ کا پلان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رائز ٹو پروگرام سے 45 کروڑ، اے آئی آئی بی اور کمرشل بینکوں سے 1 ارب ڈالر قرض ملے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان فنانسنگ پر بات چیت جاری ہے۔
خیال رہے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان کافی عرصے سے معاہدے کی تکمیل کی حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان اس ضمن میں آئی ایم ایف کی تمام تر شرائط پوری کرچکا ہے۔ اور آئی ایم ایف نے بھی اسٹاف لیول معاہدہ جلد ہونے کی خوش خبری سنائی ہے۔