تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے ہرادیا

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹی 20 میں دلچسپ مقابلے کے بعد مہمان ٹیم نے شاہینوں کو 4 رنز سے زیر کرلیا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 24 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ فہیم اشرف 27، فخر زمان 17، شاداب خان 16، صائم ایوب 10، شاہین شاہ آفریدی 6، محمد رضوان 6، عماد وسیم 3 اور کپتان بابر اعظم 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3، ایڈم ملن اور رچن روندر نے 2، 2 جب کہ میٹ ہینری اور اِیش سودھی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل 33، وِل ینگ 17، جیمز نیشم 10 اور چیڈ بوز 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مارک چیپ مین 16 اور رچن روندرا 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 جب کہ شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔