ایک گھنٹے میں زیادہ پُش اپس لگانے کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم
لندن: 6 برس سے کوششوں میں مصروف رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ نے بالآخر ایک گھنٹے میں زیادہ پُش اپ لگانے کا ورلڈ ریکارڈ اپنی دسترس میں کرلیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق لندن میں مقیم رومانیہ کے 35 سالہ پوپ لورینٹیو نے ایک گھنٹے میں 3 ہزار 378 پش اپس لگاکر ریکارڈ اپنے نام کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ڈینیئل اسکیلی کے پاس تھا جو انہوں نے پچھلے مہینوں میں 3 ہزار 249 پش اپس لگاکر اپنے نام کیا تھا۔
ادارے کے مطابق پوپ لورینٹیو 2017 سے ریکارڈ توڑنے کے لیے کوششیں کر رہے تھے لیکن ان کوششوں کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کے معیارات کے عین مطابق نہ ہونے کے باعث قبول نہیں کیا گیا تھا۔
ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ وہ ماضی کی کوششوں کے رد ہونے کے باعث مایوس نہیں تھے۔
پوپ لورینٹیو نے فی منٹ 56 پش اپس کی اوسط سے گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے میں 100 سے زائد پش اپس لگائے۔