پاکستان میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ بی ایف سیون سامنے آگیا

کراچی: ملک عزیز میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم سامنے آئی ہے، جو اس سے قبل چین میں لوگوں کو بڑے پیمانے پر متاثر کرچکا ہے۔
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسِز سے وابستہ ماہرین نے کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ (جینیاتی طور پر تبدیل شدہ وائرس) کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔
خیال رہے کہ اس کا نام بی ایف 7 رکھا گیا تھا، جو پہلے ہی چین میں بڑے پیمانے پر متاثر کرچکا اور اب بھی وہاں موجود ہے۔ ماہرین نے اس نئے ویرینٹ کی جینیاتی سیکوئینسنگ کی تصدیق کی ہے۔ اس طرح یہ پاکستان میں رونما یا پہنچنے والا بی ایف سیون کا پہلا کیس بھی ہے۔
ڈاؤ یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر پروفیسر سعید خاں نے کہا کہ ان کی جدید تجربہ گاہ میں نت نئے ویرینٹ کی مسلسل سیکویئنسنگ کی جاتی ہے۔ اس تناظر میں ہدایت دی گئی ہے کہ تمام شہری کورونا سے وابستہ تمام حفاظتی اقدامات (ایس او پیز) کی پر عمل درآمد کرے۔
ڈاکٹر سعید خان نے کہا کہ اس نئے تبدیل شدہ وائرس کے پھیلاؤ پر غور کرنا ہے۔ شہری سماجی فاصلے، ماسک لگانے اور بوسٹرڈوز سے خود کو محفوظ بناسکتے ہیں۔ شہری اگر اپنے اندر علامات محسوس کریں تو خود کو فوری قرنطینہ کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔