پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے او لیول امتحان میں ورلڈ ریکارڈ بناڈالا

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے او لیول امتحان میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ طالبہ نے جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (جی سی ایس ای) کے امتحان میں نیا ریکارڈ بناڈالا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 سالہ ماہ نور چیمہ نے او لیول کے امتحان میں 34 مضامین میں اے اسٹار گریڈ حاصل کرکے برطانیہ سمیت دنیا بھر میں نئی تاریخ رقم کردی۔ ماہ نور نے او لیول امتحان میں 10 مضامین کا امتحان اسکول سے جب کہ 24 مضامین کا امتحان بطور پرائیویٹ امیدوار دیا۔
ذہانت کا لیول جانچنے کے لیے کیے جانے والے مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں ماہ نور کا اسکور 161 رہا ہے۔ وہ ذہانت کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ایک فیصد افراد میں شامل ہیں۔ ماہ نور کے والدین عثمان چیمہ اور طیبہ چیمہ کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ 2006 میں برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔ ماہ نور کی دلچسپی طب کے شعبے میں ہے وہ انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ ماہ نور نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے کلینکل آپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ (یو سی اے ٹی) میں 3290 اسکور حاصل کرکے 99 فیصد نمبر حاصل کیے۔
ماہ نور چیمہ کا کہنا ہے کہ مجھے ہمیشہ سے یہ بات پتا تھی کہ اپنے خوابوں کو زندگی میں مقرر کیے گئے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنا لازمی ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں ٹارگٹ سیٹ کیے اور ان کے لیے کام کیا اور میں نے چیلنجز سے کبھی ہار نہیں مانی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔