نصف برس میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں بڑی کمی

اسلام آباد: رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 59 فیصد کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
بینک دولت پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2022 براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 461 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.147 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔
اسٹاک مارکیٹ سے 6 ماہ کے دوران 12.9 ملین ڈالر کا انخلاء دیکھا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 307 ملین ڈالر تھا۔ مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری میں 572 ملین ڈالر کا انخلاء ہوا۔
پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں 709 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اضافہ ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلاء حکومت کی جانب سے ایک ارب ڈالر بانڈز کی ادائیگی سے علیحدہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔