ڈھونگی بھکارن اربوں روپے کی جائیداد کی مالک نکلی

قاہرہ: ایک بھکارن کو مصر میں گرفتار کیا گیا ہے جو مرض کا ڈھونگ رچاکر بھیک مانگتی تھی۔ اس کے دو بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے ملے جب کہ وہ پانچ عمارتوں کی مالک بھی ہے۔ جن کی مالیت اربوں روپے بتائی جاتی ہے۔
57 سالہ بھکارن کا نام نفیسہ ہے، جس کے دو بینکوں میں 30 لاکھ مصری پاؤنڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم دو کروڑ 80 لاکھ روپے کے برابر ہے۔
مصری پولیس کے مطابق خاتون وہیل چیئر پر بیٹھ کر بھیک مانگا کرتی تھی اور خود کو معذور ظاہر کرتی رہی۔ تاہم بعض عینی شاہدین نے کہا ہے کہ اسے چلتے پھرتے دیکھا گیا ہے اور وہ معذوری کا ڈھونگ رچاتی ہے۔
پولیس نے ڈاکٹروں کی مدد سے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ خاتون مکمل طور پر تندرست ہے اور اسے کوئی بیماری لاحق نہیں۔ دریائے نیل کے کنارے قلوبیا شہر اور غربیا میں اس نے پانچ رہائشی عمارتیں خرید رکھی ہیں اور اکاؤنٹ میں بھی خطیر رقم رکھی ہے۔ نفیسہ پر مقدمہ چلاکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔