عادل راجا سمیت 4 افراد کے خلاف دہشت گردی، غداری کا مقدمہ درج

اسلام آباد: قومی سلامتی اداروں کے خلاف حملے پر اکسانے کے الزامات پر عادل راجا سمیت بیرون ملک مقیم 4 افراد کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ اسلام آباد کے علاقے جی الیون کے رہائشی محمد اسلم کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جس میں بدنام زمانہ یوٹیوبر عادل راجا، صحافی شاہین صہبائی، وجاہت ایس خان، سید حیدر رضا مہدی کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان 4 افراد نے بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے اندر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی اور غداری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔