110 سالہ بزرگ نے اپنی سے نصف عمر کی خاتون سے بیاہ رچالیا

مانسہرہ: 110 سالہ بزرگ نے اپنی سے نصف عمر کی خاتون سے بیاہ رچالیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق 110 سالہ بابا عبدالحنان سواتی مانسہرہ کے گراتھلی جیوری کے رہائشی ہیں، جنہوں نے 55 سالہ دلدار بی بی سے چوتھی مرتبہ نکاح کیا ہے۔
عبدالحنان کے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 70 سال ہے جب کہ عبدالحنان کے خاندان میں مجموعی طور پر 84 افراد شامل ہیں، جن میں 6 بیٹے، 6 بیٹیاں اور متعدد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔
عبدالحنان کے نکاح کی تقریب مقامی مسجد میں ہوئی، جس میں حق مہر 5 ہزار روپے طے پایا، عبدالحنان کی شادی اور ولیمے میں بچوں اور رشتہ داروں نے بھرپور شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر عبدالحنان اور دلدار بی بی کے نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں انہیں دلہن کو ہاتھ میں گجرے پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل مانسہرہ میں ہی 95 سالہ بزرگ محمد زکریا نے بچوں کی رضامندی سے دوسری شادی کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔