آرمی چیف سے زلمے خلیل کی ملاقات
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحت زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحت زلمے خلیل زاد کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی علاقائی سلامتی صورت حال بشمول پاک افغان سرحدی انتظام، افغان مہاجرین کا معاملے اور جاری افغان مصالحتی عمل زیر غور آیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران اس ضمن میں کیے گئے اقدامات کا تبادلہ کیا گیا اور اس طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔