ڈیزل قیمت میں 32 روپے سے زائد کمی، پٹرول 2 روپے 97 پیسے مہنگا

اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژن نے 20 اگست کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست کے لیے ڈیزل 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ پٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب اوگرا ذرائع کے مطابق ڈیزل پر لیوی 1 روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی، ڈیزل پر لیوی 80 روپے فی لیٹر کردی گئی۔
اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول پر 80 روپے فی لیٹر لیوی برقرار ہے، مٹی کے تیل پر بھی لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہے، جو بھی عوامی ریلیف ممکن ہو حکومت فوری دینے کی کوشش کرتی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی کا فیصلہ بھی اسی ریلیف کا حصہ تھا۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت جو کوشش کررہی ہے اس سے یہ مشکل وقت ضرورت ختم ہوگا، حکومت عوام کو تحفظ دینے کی ہر ممکن کوشش کرے گی، جنگ کی شدت میں اضافے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ڈیزل کی دستیابی سے متعلق کئی ممالک کو مسائل کا سامنا ہے۔
وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 سے 32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔