ہم خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے، کچھ لوگوں کو یہ اچھا نہیں لگ رہا، دانش
کراچی: مقبول اداکار دانش تیمور نے اہلیہ سپر اسٹار عائزہ خان سے علیحدگی کی افواہوں پر آخر کار لب کشائی کردی۔
دانش تیمور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوش حال ازدواجی زندگی بسر کررہے ہیں۔
اداکار کا کہنا ہے کہ عائزہ خان میرے پیارے بچوں کی ماں اور میری شریک حیات ہیں، کچھ لوگوں کو ہماری شان دار زندگی اچھی نہیں لگ رہی۔
دانش تیمور کا کہنا تھا کہ میں ان دنوں اپنے پروجیکٹ میں دن رات مصروف ہوں، فضول باتوں اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہیں دیتا۔
اس سے قبل عائزہ خان نے بھی ایک فین پیج کی جانب سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان افواہوں کو مسترد کیا تھا۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کی طلاق یا علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔