محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی، آئی پی ایل کھیلنے کے اہل قرار

لندن: پاکستان سے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز محمد عامر برطانوی شہری بن گئے، برطانوی حکومت کی جانب سے انہیں پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے چند برس قبل پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیا تھا، تمام قانونی تقاضے اور مقررہ وقت پر مکمل ہونے کے بعد اب ان کو پاسپورٹ مل گیا ہے۔
36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر کی اہلیہ نرجس خان برطانوی شہری ہیں۔
محمد عامر اب بطور برطانوی شہری آئی پی ایل میں بھی کھیلنے کے اہل بن گئے ہیں۔
خیال رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے دوسری بار ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
محمد عامر 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستان ٹیم میں شامل تھے، اس میگا ایونٹ کی جیت میں انہوں نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔