سائیکو کی شوٹنگ کے دوران مجھے اور میرا کو چوٹیں آئیں، نیل پڑگئے، سونیا حسین

کراچی: ایکشن سے بھرپور فلم سائیکو کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ کراچی میں منعقد ہونے والی ٹریلر لانچ کی تقریب میں اداکارہ سونیا حسین نے میڈیا سے گفتگو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے یادگار واقعے کے بارے میں بتایا۔
سونیا حُسین نے بتایا کہ سیٹ پر بہت سے سین مشکل تھے لیکن ایک سین سب سے زیادہ یادگار تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے شان شاہد نے کہا کہ سونیا آپ نے بھاگتے ہوئے جا کے دروازہ کھولنا ہے، لیکن اس سے پہلے میں دروازے تک پہنچتی میرا جی نے دروازہ کھول دیا۔
سونیا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دروازہ میرے سر پر کافی زور سے لگا اور میں نیچے گرگئی جب کہ اور بھی ایسے سینز تھے جس میں انہیں اور میرا کو چوٹیں لگیں۔
سونیا حسین نے بتایا کہ سینز کے دوران میرا جی کو بہت چوٹیں لگیں اور نیل بھی پڑے، وہ مکمل طور پر کردار میں چلی جاتی ہیں، لیکن ساتھ کام کرنے کا جو تجربہ تھا وہ کافی مزے دار تھا اور مجھے بہت اچھا لگا۔
دھیان رہے کہ فلم سائیکو عیدالاضحیٰ پر ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم کی کاسٹ میں شان شاہد، سونیا حسین، میرا، شبیر جان اور دیگر شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔