شوہر کو ہر بات نہیں بتانی چاہیے، فضیلہ قیصر

کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ فضیلہ قیصر نے خواتین کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران اداکارہ نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
انہوں نے حقیقی دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری اپنے بھائیوں سے، بیٹوں سے اور شوہر سے بہت اچھی دوستی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے میری نہ کوئی بیٹی ہے اور نہ ہی کوئی بہن ہے، میری زندگی میں بھائی، بیٹے اور شوہر ہیں، مرد ہی مرد ہیں، تو میری اپنے بھائیوں سے بہت اچھی دوستی ہے، میں بھائیوں سے ساری باتیں کر لیتی ہوں۔
فضیلہ قاضی نے بتایا کہ شوہر سے زیادہ باتیں نہیں کرتی کیونکہ شوہر باتیں دل میں رکھتے ہیں اور موقع ملتے ہی طعنے بھی دے دیتے ہیں تو شوہروں کو ہر بات نہیں بتانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شوہروں کے اندر کی عورت بدلہ لینے کے لیے کبھی بھی جاگ سکتی ہے، میں نے یہ تجربہ خود کرکے دیکھا ہے، اب میں بھائیوں کے علاوہ اپنے بیٹوں سے بھی ساری باتیں کرلیتی ہوں لیکن شوہر کو ہر بات نہیں بتاتی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شوہروں کو ساری باتیں بتانے کا کوئی فائدہ بھی نہیں ہے اور نہ بتائیں تو کوئی نقصان بھی نہیں ہے، اس لیے شوہروں کو ساری باتیں نہیں بتانی چاہئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔