دبئی میزائل حملہ: 2 پاکستانی شہریوں کی اموات پر وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں میزائل کا ملبہ گرنے کے نتیجے میں دو پاکستانی شہریوں کی ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بڑا انسانی نقصان قرار دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر اپنے بیان میں کہا، دبئی میں میزائل کے ملبے سے دو پاکستانیوں کی جانیں جانے کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ غم کی اس گھڑی میں ہمارے دل سوگوار خاندانوں کے ساتھ دھڑک رہے ہیں۔
وزیراعظم نے پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور میتوں کی وطن واپسی کے لیے تمام ضروری اقدامات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے ان محنت کش شہریوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، جو روزگار کی خاطر پردیس میں مقیم تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔