مالی پریشانی دل کی صحت پر منفی اثر ڈالتی ہے

کراچی: پیسوں کی پریشانی دل کی صحت کو واقعی خراب کرسکتی ہے اور یہ بات سائنسی تحقیق سے بھی ثابت ہے۔
جب انسان مالی مسائل میں گھرا ہو تو جسم میں اسٹریس ہارمونز (جیسے کورٹی سول) بڑھ جاتے ہیں جو بلڈپریشر بڑھاتے ہیں، دل کی دھڑکن بے ترتیب کرسکتے ہیں اور دل کی شریانوں پر دباؤ ڈالتے ہیں۔
لمبے عرصے تک مالی طور پر فکرمند رہنے سے بلڈپریشر مستقل بلند رہ سکتا ہے، جو دل کے دورے اور فالج کا بڑا سبب ہے۔ مالی دباؤ میں لوگ اکثر نیند پوری نہیں لیتے، غیر متوازن غذا کھاتے ہیں، ورزش چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ سب دل کے لیے نقصان دہ ہے۔
مزید برآں ڈپریشن اور اینگزائٹی (بے چینی) براہِ راست دل کی بیماریوں کے خطرات بڑھاتے ہیں۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مالی پریشانی سے دوچار لوگوں کو چاہیے کہ پُرسکون رہیں اور خود کو لاحق مشکلات کا ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ حل نکالیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔