ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے سمندر کی تہہ سے 600 سال قدیم کارگو جہاز نکال لیا
سیئول: جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اپنے ملک کے مغربی ساحل کی تہہ سے 600 سال پرانے بحری کارگو جہاز کی باقیات نکال لیں۔
نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم ہیریٹیج کا کہنا تھا کہ ماڈو 4 نامی 15 صدی کے اس جہاز کو برسوں کی کوشش کے بعد گزشتہ ماہ صحیح حالت میں نکال لیا۔
یہ دریافت سے پہلی بار جوسون دور (1392–1910) کا کوئی جہاز مکمل طور پر کھدائی کے بعد نکالا گیا ہے، جو اس وقت کی سلطنت کے سمندری ٹیکس اور نقل و حمل کے پیچیدہ نظام کا سب سے واضح مادی ثبوت ہے۔
یہ جہاز پہلی بار 2015 میں دریافت کیا گیا، جس کے بعد برسوں تک یہ جہاز محققین کے مطالعے اور اس کو محفوظ کرنے کے کام کی وجہ سے زیر آب رہا۔
دریافت کے بعد سے ماہرین موقع سے 120 سے زیادہ نوادرات حاصل کرچکے ہیں جن میں لکڑی کے کارگو ٹیگ اور حکومتی چاولوں کے برتن شامل ہیں۔