سرسید یونیورسٹی کے چانسلر اکبر علی خان کا وائس آف سندھ کا دورہ

کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (SSUET) کے چانسلر اکبر علی خان کا گزشتہ روز خصوصی پوڈ کاسٹ ریکارڈنگ کے لیے وائس آف سندھ کے دفتر آئے۔
اس موقع پر چانسلر سرسید یونیورسٹی اکبر علی خان کو وائس آف سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون نے شیلڈ اور اپنی تصنیف پیش کیں۔
چانسلر سرسید یونیورسٹی نے وائس آف سندھ کے کردار کو سراہا اور سندھ کی ثقافت کو احسن انداز میں اُجاگر کرنے پر اس کی کوششوں کی تعریف کی۔ اکبر علی خان نے وائس آف سندھ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چانسلر سرسید یونیورسٹی اکبر علی خان کا کہنا تھا کہ فارنزک سائنس کے شعبے میں ڈاکٹر عمیر ہارون بڑا نام ہیں، میڈیا میں فارنزک سائنس کی تشہیر کے سلسلے میں انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ عوام تک فارنزک سائنس کی رسائی کو انہوں نے سہل بنایا ہے۔ ان کا ٹی وی پروگرام کڑی سے ہتھکڑی خاصا پسند کیا جاتا تھا۔ اس شعبے میں ان کی ڈیڑھ عشرے پر محیط خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ملک و قوم کی ترقی میں ڈاکٹر عمیر ہارون جیسے باصلاحیت لوگ اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون کا کہنا تھا کہ دو قومی نظریے کے بانی سرسید احمد خان ہیں۔ اُن کے وژن کے مطابق سرسید یونیورسٹی اپنی خدمات سرانجام دے رہی اور تعلیم کے شمع کو روشن کیے ہوئے ہیں۔ اکبر علی خان کا اس کا چانسلر منتخب ہونا سرسید یونیورسٹی کے لیے ناصرف اعزاز ہے بلکہ یہ امر طلبہ کے لیے بھی خوش آئند ہے۔
وائس آف سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون نے چانسلر اکبر علی خان کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔