ٹرمپ کی سعودیہ کو ساڑھے 3 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کے بعد دی گئی۔
امریکا معاہدے کے تحت جو جنگی اسلحہ اور ساز و سامان سعودی عرب کو مہیا کرے گا، ان میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل ہیں۔
امریکا اس جدید اسلحے کو ایروزینا میں قائم آر ٹی ایکس کارپوریشن کے ذریعے سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔
امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اس معاہدے سے خارجہ پالیسی کے اہداف کو پورا کرنے اور امریکی قومی سلامتی کے مقاصد کو نبھانے میں مدد ملے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس معاہدے کا مقصد امریکا کے شراکت دار ممالک کی سلامتی سے متعلق امور کو بہتر بنانا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس معاہدے سے خلیج کے علاقے میں بھی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے گا۔
یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ ہی سعودی عرب کو گائیڈڈ ہتھیاروں کا ایک نظام بھی فروخت کیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ اقتدار میں جس ملک کا پہلا دورہ کریں گے، وہ بھی سعودی عرب ہوگا۔ یہ دورہ اسی ماہ متوقع ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔