سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے

کراچی: محکمۂ صحت سندھ کے مطابق، سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ کراچی میں بھی ڈینگی اور ملیریا کیسز نمایاں طور پر بڑھ رہے ہیں۔
جنوری سے 7 مارچ 2025 تک صوبے بھر میں ملیریا کے کل 5,437 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے کراچی میں 117 کیسز سامنے آئے۔
شہرقائد میں سب سے زیادہ کیسز ضلع جنوبی میں (40 کیسز) ریکارڈ کیے گئے، اس کے بعد ملیر (39 کیسز)، کورنگی (14 کیسز)، ایسٹ (4 کیسز)، سینٹرل (2 کیسز) اور ویسٹ (1 کیس) ہیں۔ ابھی تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
سندھ کے دیگر ڈویژنوں میں بھی بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہوئے۔
حیدرآباد ڈویژن میں 2,325 کیسز ریکارڈ کیے گئے، اس کے بعد لاڑکانہ (1،294 کیسز)، سکھر (488 کیسز)، میرپورخاص (618 کیسز) اور شہید بینظیر آباد (595 کیسز) ہیں۔
2025 میں ڈینگی کے کیسز میں بھی اضافہ دیکھا گیا، سندھ بھر میں 148 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 132 کیسز صرف کراچی سے تھے۔ مارچ میں شہر میں ڈینگی کے 10 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔