کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، متعدد گرفتار
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔
مشترکہ سرچ آپریشن میں رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔
الآصف، مچھر کالونی، فقیرہ گوٹھ، جنجال گوٹھ اور سپر ہائی وے کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا، جن کے قبضے اسمگل شدہ اسلحہ اور غیر قانونی اشیا برآمد ہوئیں۔
زیر حراست افراد کے قبضے سے اسمگل شدہ اسلحہ سمیت منشیات اور ایرانی ڈیزل بھی بر آمد ہوا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ سرچ آپریشن ترتیب دیا گیا تھا۔