پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 94 ہزار کی نئی بلندی پر پہنچ گیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا، جس سے انڈیکس 94 ہزار کی سطح عبور کرکے تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔
گزشتہ ہفتے کاروباری دن کے آخری روز 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 93514 بنائی تھی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 93291 پر بند ہوا تھا۔