ملتان ٹیسٹ: پاکستان 556 رنز پر آئوٹ، انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 96 رنز بنالیے

ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پرانگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنالیے، اولی پوپ صفر پر نسیم شاہ کا شکار بنے۔
ملتان میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
آل راؤنڈر آغا سلمان 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ آج گرنے والی پہلی وکٹ نسیم شاہ کی تھی جو 33 رنز بناکر پویلین لوٹے، بعدازاں محمد رضوان صفر، عامر جمال 7، شاہین شاہ آفریدی 26، ابرار حمد 3 اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 82 رنز بناکر شعیب بشیر کا شکار بنے۔
انگلیںڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 گس اٹکنسن، برائیڈن کارس نے 2، 2 جب کہ شعیب بشیر اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 86 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے تھے۔ صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز بنائے۔ یہاں عبداللہ شفیق 102 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی پانچویں سنچری بنائی۔
عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 151 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی 11 ویں سنچری اسکور کی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
پاکستان کو چوتھا نقصان بابراعظم کی صورت اٹھانا پڑا جو 30 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔