میرے شوہر شاہ رخ، فواد اور ہمایوں سعید سے زیادہ رومانٹک ہیں، ماہرہ خان

لندن: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے شوہر سلیم کریم کو رومانوی ہیرو قرار دے دیا۔
حال ہی میں لندن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا، جس میں فلم، ڈرامہ، میوزک اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے شرکت کی تھی۔
اس ایوارڈ شو کی تقریب میں ماہرہ خان نے اپنے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ شرکت کی تھی جہاں میزبان نے ماہرہ خان سے انوکھا سوال پوچھا۔
میزبان نے ماہرہ سے پوچھا کہ شاہ رخ خان، فواد خان، ہمایوں سعید اور آپ کے شوہر سلیم کریم میں سے کون سب سے زیادہ رومانٹک ہیں؟
اس سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ شاہ رخ خان، فواد خان اور ہمایوں سعید کو میرے ساتھ رومانس کے لیے اسکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن میرے شوہر سلیم کریم کو کسی اسکرپٹ کی ضرورت نہیں۔
ماہرہ خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے میرے شوہر سلیم کریم، ان تینوں اسٹارز سے زیادہ رومانٹک ہیں۔
ماہرہ کا جواب سن کر تقریب میں موجود شرکاء نے تالیاں بجائیں اور ماہرہ خان کو خوب سراہا۔
خیال رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔
ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے، لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔