امریکا میں بھانجی نے مغوی ماموں کو 70 سال بعد ڈھونڈ نکالا

کیلیفورنیا: حیرت انگیز طور پر 70 سال پہلے امریکا میں اغوا کیا گیا بچہ حال ہی میں خاندان کو آملا ہے۔
امریکا میں ایک شخص جسے 6 سال کی عمر میں 1951 میں کیلیفورنیا کے ایک پارک میں کھیلتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا، سات دہائیوں سے زائد عرصے بعد ایک آن لائن ڈی این اے ٹیسٹ، پرانی تصاویر اور اخباری تراشوں کی مدد سے اپنے خاندان سے واپس مل گیا ہے۔
بے ایریا نیوز گروپ نے اطلاع دی کہ اوکلینڈ میں لوئس آرمانڈو البینو کی بھانجی نے پولیس، ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کی مدد سے امریکی مشرقی ساحل پر رہنے والے اپنے ماموں کو تلاش کیا۔
البینو، ایک والد اور دادا، ایک ریٹائرڈ فائر فائٹر اور میرین کور کے تجربہ کار اہلکار ہیں جو ویت نام پر امریکی فوجی حملے مین شامل تھے۔
ان کی بھانجی 63 سالہ الیڈا ایلیکوئن کے مطابق انہوں نے البینو کو مختلف ذرائع سے ڈھونڈ نکالا، انہیں اپنے کیلیفورنیا میں موجود خاندان سے ملایا۔
21 فروری 1951 کو ایک عورت نے 6 سالہ البینو کو مغربی آکلینڈ کے پارک میں لالچ دیا تھا، جہاں وہ اپنے بڑے بھائی کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ خاتون نے اسے ہسپانوی زبان میں وعدہ کیا تھا کہ وہ اسے ٹافی خرید کر دے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔