اہلیان کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ

کراچی: اہلیان شہر قائد کے لیے بُری خبر، اُن کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ کمپنی نے بجلی کی قیمت میں 51 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 3 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، جس کے منظور ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر ایک ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کے جولائی کے ایف سی اے کا فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا، جس میں کے الیکٹرک نے ماہ جولائی کے لیے بھی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔ جولائی کے ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا نے 29 اگست کو سماعت کی تھی۔ جولائی کے ایف سی اے کی مد میں صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔