پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی، پٹرول 10 اور ڈیزل 13 روپے سستا

اسلام آباد: آئندہ پندرہ روز کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہے۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 158 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 141 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔