پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں پب جی گیم کے استعمال کا انکشاف
پشاور: پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں اور پب جی گیم میں گہرا تعلق سامنے آیا ہے۔ ملک میں دہشت گرد کارروائیوں میں پب جی گیم کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد کا کہنا ہے کہ سوات میں پکڑے گئے تینوں دہشت گرد پب جی گیم پر چیٹ کرتے تھے۔ دہشت گرد پب جی گیم میں چیٹ گروپ بناکر معلومات شیئر کرتے اور میگنیٹ آئی ڈی بناکر حملے کرتے تھے۔
پہلی بار معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردی میں بھی پب جی گیم کا استعمال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی گرام کے بعد اب پب جی گیم استعمال کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی کارروائیاں کرنے لگے ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق پکڑے گئے دہشت گردوں کے افغانستان میں روابط تھے۔